کراچی : گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ کار سامنے آگیا، جس سے شہریوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بائیکر سروس کا آغاز کر دیا ، جس سے شناختی کارڈ کی تجدید سمیت دیگر سروسز سے استفادہ کیا جاسکے گا۔
ڈی جی نادرا کراچی ریجن نے متعلقہ آلات سے آراستہ بائیک کی چابیاں بائیکرز کے حوالے کیں ، اس موقع پر ڈی جی نادرا سندھ نے کہا کہ شہری نادرا کی ہیلپ لائن سے خود کو رجسٹر کراسکتےہیں۔
ڈی جی نادرا سندھ کا کہنا تھا کہ بائیکرسہولت سے نیاکارڈ نہیں بن سکے گا، پیر سے جمعہ صبح 8 سے 5 بجے تک بائیکرسروس دستیاب ہوگی۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں بائیکر سہولت دستیاب ہوگی، شہریوں کو 7000 یا 111786100 پر کال کرنا ہوگی، کال سینٹر پرشہری سے ایڈریس اور مطلوبہ سہولت سے متعلق پوچھا جائےگا، ابتدائی طور پر کراچی میں3،حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایک بائیکر رائیڈر ہوگا۔
خیال رہے نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کے آغاز کا اعلان کیا تھا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔