وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ چند ماہ میں مالی خسارے میں کمی کی پیشگوئی کر دی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ نے امکان ظاہر کیا کہ آئندہ چند ماہ میں مالی خسارے میں کمی واقع ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 944 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔
- Advertisement -
وزیرخزانہ کے مطابق جون 2024 میں کُل سرکاری قرض 71 کھرب 30 ارب روپے تھا جب کہ قرض جی ڈی پی کے تناسب سے 67.4 فیصد ہے۔