ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

برطانیہ پاکستانی آم کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برطانیہ پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

وفاقی وزیر تجارت نےگزشتہ 5 سال میں آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس کے مطابق 5 سال میں پاکستان نے سب سے زیادہ 17.97 ملین ڈالر کے آم برطانیہ کو برآمد کیے۔

وزیر تجارت کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 10.85 اور افغانستان کو 3.21 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔

اومان کو 2.04، سعودی عرب کو 2.11، قازقستان کو 14.49 ملین ڈالر، جرمنی کو 2.58، کینیڈا کو 1.39، قطر کو 1.53 ملین ڈالرز مالیت کےآم برآمد کیے گئے۔

جاری مالی سال میں افغانستان کو 16.72 ملین ڈالرز مالیت کے ترش آور فروٹ برآمد کیےگئے جب کہ مالی سال 25-2024 میں کل30.9ملین ڈالرزمالیت کے ترش آور پھل برآمد کئے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں