کرینہ کپور خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بالآخر وہ اپنی اور فیملی کی پرائیوسی کا احترام نہ کرنے والوں کے خلا پھٹ پڑیں۔
چاقو حملے میں شدید زخمی ہونے والے کرینہ کپور کے شوہر اور بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں، ان کی متعدد سرجری کی گئی ہے جس کے بعد وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور انھیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
اس دوران ایک پاپرازی ویڈیوگرافر نے کرینہ کپور اور سیف کے گھر کی فلم بندی کی، جس پر اداکارہ برہوم ہوگئیں، کرینہ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر دوبارہ شیئر کی اور نوٹ بھی لکھا۔
کرینہ کپور خان نے پاپارازی ویڈیوگرافر کی دخل درمعقولات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب یہ سب بند کردو، تمہارے پاس بھی دل ہوگا، خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دو۔
شاہد کپور نے سیف علی خان پر حملے کے باوجود ممبئی کو محفوظ شہر قرار دے دیا
مذکورہ ویڈیو میں کچھ افراد کو بڑی کھلونا کاریں گھر میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو پر کرینہ نے پوسٹ کی تھی تاہم بعد میں سیف کی اہلیہ نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے 30 سالہ بنگلہ دیشی شہری کو سیف علی خان کو چاقو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے اب مبینہ طور پر اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں، میں نے کیا ہے۔