ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ٹرین سے چادریں چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹرین کے اندر چادریں اور تولیے چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر پریاگ راج سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریلوے ملازمین پلیت فارم پر سامان کامعائنہ کررہے تھے کہ اس میں انہیں ٹرین کی بوگی سے چوری کی گئی بیڈ کی چادریں اور تولیے جیسی چیزیں ملیں اور مسافروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارف نے ریڈت پر شیئر کیا جسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Why are people like this?
byu/whoismayankk inindianrailways

سوشل میڈیا صارفین چوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ٹرین میں اکثر مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں اس سے قبل ٹرین میں سیٹ کے لیے لڑائی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں