ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کراچی : دوپولیس مقابلے : 2 ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو سے مقابلہ اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پولیس مقابلے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا ایک عدد موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزم لوٹ مار کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ایک شہری نے شور مچا کر قریبی موجود پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی۔

پولیس کو آتا دیکھ کرملزم گرفتاری سے بچنے کیلیے سیدھی فائرنگ کردی تاہم اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوکر گر پڑا۔

ناظم آباد بلاک یو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک یو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں بھی ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے مدینہ کالونی بلاک22، عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران مخصوص ڈیوائس سے مشتبہ افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔

مزید پڑھیں : شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی

رواں ماہ 6 جنوری کو کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعید آباد مشرف پہاڑی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر صدیق نامی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کو پکڑنے کیلیے پولیس اہلکار ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہیں، اس دوران ڈاکو ایک گلی میں جاکر چھپ جاتے ہیں جہاں عوام ان کو پکڑ لیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں