بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سیف علی خان پر حملہ کرنیوالا ملزم ملکی کھلاڑی نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم کے بارے میں نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

16 جنوری کو بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اپنی باندرہ کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، اداکار  کی گردن اور کندھے پر شدید چوٹیں آئیں تھی جس کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

لیلاوتی ہسپتال میں پانچ گھنٹے کی سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آج 21 جنوری کو ضروری چیک اپ کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

دوسری جانب حملہ آور انہیں زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس کی نشاندہی پر حملہ آور محمد شہزاد کو 19 جنوری کو چھتیس گڑھ میں چلتی ٹرین سے حراست میں لیا گیا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے انکشاف کیا کہ محمد شہزاد بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا قومی سطح کا سابق پہلوان ہے، ملزم مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار پر حملہ کرنے والا ملزم محمد شہزاد جب بنگلادیش میں مقیم تھا تو قومی سطح پر ریسلنگ چیمپئن تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ ملزم ریسلنگ چیمپئن ہونے کی وجہ سے ہی سیف علی خان اور گھر کے دیگر ملازمین کو اپنے قابو میں کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کا یہ پہلا جرم نہیں ہے بلکہ مہینے پہلے ورلی میں ملازمت کے دوران اس پر ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور بعد میں اسے برخاست کر دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ایک رسٹورنٹ میں ملازم تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں