اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی۔

نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطارمیں نظر آئیں گے، زہرہ، مشتری، زحل، مریخ، نیپچون اور یورینس ایک قطار میں دکھائی دیں گے۔

یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جاسکے گا۔۔

زہرہ، مشتری، زحل اور مریخ کو بغیر ٹیلی اسکوپ دیکھا جا سکے گا۔ سیاروں کے نظر آنے کا سلسلہ تین گھنٹے جاری رہے گا۔

ماہرین کے مطابق متعدد سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنا ہمیشہ ایک خصوصی نظارہ ہوتا ہے اور اس سے ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد 3 جون 2024  کو بھی عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو ایک سیدھی لکیر میں دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں