بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اسرائیلی آرمی چیف کا مستعفی ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے میں سکیورٹی ناکامی پر اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی حلوی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہرزی حلوی نے وزیر دفاع کے نام لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ناکامی کی ذمہ داری لیتے ہوئے 6 مارچ 2025 کو مستعفی ہو جائیں گے۔

خط میں آرمی چیف نے لکھا کہ وہ حملے کے سلسلے میں دفاعی افواج کی انکوائری مکمل کریں گے اور سکیورٹی چیلنجز کیلیے تیاری کو مضبوط کریں گے۔

- Advertisement -

ہرزی حلوی کا کہنا تھا کہ میں اسرائیلی دفاعی افواج کی کمان اپنے جانشین کو منتقل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا ایک اور آپریشن شروع، متعدد فلسطینی شہید

یاد رہے کہ آرمی چیف نے حماس کے سرپرائز حملے کے ایک ہفتے بعد ہی اپنے بیان میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔

ہرزی حلوی کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی سکیورٹی فورسز کی غلطی ہے، اسرائیل ڈیفنس فورسز ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کی ذمہ دار ہے لیکن ہفتے کی صبح غزہ کے اردگرد کے علاقے میں ہم اس پر پورا نہیں اترے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس حملے سے ہم سیکھیں گے تحقیقات کریں گے لیکن اب جنگ کا وقت آگیا ہے۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر سرپرائز حملہ کر کے اس کے کئی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا جنہیں اب جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں رہا کیا جا رہا ہے۔

15 ماہ تک اسرائیل اور حماس میں جاری رہنے والی جنگ میں دہشتگرد ملک نے کئی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائیں جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں