بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

چینی اور روسی صدر نے ویڈیوکال میں ’’گُڈفرینڈ‘‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روسی اور چینی صدر نے ویڈیو کال میں تعلقات مزید بہتر بنانے کا عہد کرتے ہوئے بیرونی دباؤ کے پیشِ نظر اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد روسی اور چینی صدر نے ویڈیو کال میں ایک دوسرے کو ’’گُڈفرینڈ‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

صدور نے کہا کہ شراکت داری بہتر بنائیں گے جس سےلوگوں کو فائدہ اور دنیا میں استحکام آئے گا۔

- Advertisement -

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین روس کیساتھ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کی امید رکھتا ہے ہم استحکام کے تحفظ اور تناؤ کیخلاف ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے چین کیساتھ تجارتی حجم بڑھنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ نے جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ہم اپنے تعلقات کو دوستی، باہمی اعتماد اور مفاد پر استوار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے سال کی تقریبات میں روسی اور چینی صدور ہر سال ویڈیو کال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں