نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں 18جنوری کو گیسولین ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں لوگ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے بعض افراد شدید زخمی تھے۔
رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں ٹینکر دھماکے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 98 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی افراد کی حالت اب بھی نازک ہے۔
مقامی انتظامیہ نے 18 جنوری کو ہوئے اس دھماکہ کے بعد حالات کو سنبھالنے کی پوری کوشش کی۔ قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشن چیف حسینی عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ افریقہ کے سب سے بڑے تیل پروڈکشن کرنے والے ملک میں اس قسم کے واقعات میں بہت اضاف ہوگیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 میں جگاوا اسٹیٹ میں اسی طرح کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 147 لوگ مارے گئے تھے۔ یہ نائیجیریا میں سب سے خراب حادثات میں سے ایک تھا۔
ایندھن مہنگا ہونے کے باعث لوگ تیل جمع کرنے میں لگ جاتے ہیں، مگر اُن کی یہ کوشش انہیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل صدر نے تیل پر دی جانے والی سبسیڈی ختم کردی تھی، جس کے بعد لوٹ پاٹ کے کئی واقعات رونما ہوئے، جو حادثات کا سبب بنے۔
ترکیہ: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی
وہاں کے لوگ اس طرح کے حادثات سامنے آنے کے بعد سخت سفری اصولوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت سے بھی ایندھن وغیرہ کی گاڑیوں کے لیے الگ راستہ یا پھر الگ انتظام کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔