ڈیوس: سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ نئی امریکی حکومت کسی تنازع میں شامل نہیں ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے، غزہ میں 15 مہینے سے جاری مشکلات کا خاتمہ ضروری تھا، ہم فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے خطے کو جو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، اسے حل کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ اسرائیل اور ایران کے تنازعے کو نہیں بڑھائیں گے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے یہ بھی کہا کہ انھیں امید ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ تہران کی جانب سے مثبت انداز میں بات چیت کی خواہش کا احترام کریں گے۔
ٹرمپ کی حلف برداری میں کن ارب پتیوں نے شرکت کی؟
ادھر قطر کے وزیر اعظم نے بھی کہا کہ غزہ میں جنگ بندی خطے کے لیے مثبت پیش رفت ہے، جنگ بندی کے تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کی جائے گی، تمام ممالک کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں حصہ لینا چاہیے۔
اسرائیل باز نہ آیا، مغربی کنارے میں مزید 9 فلسطینی شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ غزہ میں فائر بندی برقرار رہ سکتی ہے۔