کراچی : ملیر رفاع عام میں غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے باپ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے قتل کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کے قتل کے معاملے پر گرفتار ملزم نے اہم انکشاف کئے۔ مقتول علی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
مقتول علی کے اہلخانہ نے بتایا کہ بیٹا روزگار کے لئے کراچی آیا تھا اور شادی ہال میں کام کرتا تھا، سوشل میڈیا کی پوسٹ کے ذریعے واقعے کا عمل ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول علی کو اپنی کئی بار بیٹی سے ملنے کا منع کیا لیکن نہ مانا، جس پر انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔
دوسری جانب پولیس نےگولیوں کےخول اوراسلحہ فارنزک کےلئےبھیج دیئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں : باپ نے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کرڈالا
ترجمان ریسکیو کے مطابق گذشتہ روز صبح سویرے گھر سے گولیاں لگی لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر رفع عام سوسائٹی میں واقع گھرمیں نوجوان لڑکی اور لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ، فائرنگ کا واقعہ گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کو غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لڑکی کے والد اظہر کو قتل کے شبے میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔