بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے نئی پالیسی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں سال حج پر جانے والے عازمین کے لئے نئی پالیسی تیار کرلی گئی، سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کیلئے نئی پالیسی’’گھرسے گھر تک‘‘ تیار کرلی گئی اور عازمین کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ 150 عازمین پر ایک ناظم اور مجموعی طور پر600 ناظمین مقرر ہوں گے، عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے.

- Advertisement -

ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگران ہوگا، ناظم پاکستان سے عازمین کےساتھ جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہےگا.

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ناظمین سعودی عرب میں رہائش اورمناسک حج میں رہنمائی کریں گے، ناظم کی معاونت میں فریضہ حج بہتر طریقے سے ادا ہوگا، فلائٹ شیڈول کےاعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔

خیال رہے پاکستان سے رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، 89 ہزار 605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں