بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

موسمیاتی تبدیلیوں سے خواتین کس طرح متاثر ہو رہی ہیں؟ تشویشناک ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہو رہی ہیں، پاکستان میں خوراک کی پیداوار میں مرکزی کردار ادا کرنے والی 70 فی صد خواتین اس اس بحران کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

دنیا میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا عالمی چیلنج بن چکا ہے، جس کا سب سے زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود پاکستان کو تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز سے لے کر تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں 68 فی صد خواتین جب کہ 28 فی صد مرد اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق 2022 کے سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں 6 لاکھ 50,000 حاملہ خواتین کی صحت کی سہولیات کو شدید متاثر کیا۔ ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بے گھر ہونے والے دس افراد میں سے 4 سے 5 خواتین ہوتی ہیں، جب کہ مردوں کے مقابلے میں شدید موسمیاتی آفات خواتین کی جنسی اور تولیدی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

ویڈیو رپورٹ: مٹی کے تیل سے چلنے والا پنکھا اور دیگر عجائبات، گھر میں قائم میوزیم نے لوگوں کو حیران کر دیا

اقوام متحدہ کی 2023 کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس صدی کے وسط تک عالمی سطح پر موسمیاتی بحران 158.3 ملین مزید خواتین اور لڑکیوں کو غربت کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں ماہرین مردانہ ماحول میں سماجی رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں