بھارت کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ تجزیہ کار روی شاستری نے چیمپئنر ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم بات کہی ہے۔
بھارت کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ تجزیہ کار روی شاستری نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بھی بات کی۔
روی شاستری نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم اس وقت بہترین فارم م یں ہے اور گزشتہ کچھ دوروں میں بڑی ٹیموں کے خلاف گرین شرٹس نے زبردست کرکٹ کھیلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان تگڑے مقابلے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں 22 سال بعد آسٹریلیا کو اسی کے دیس میں ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ اس کے بعد زمبابوے کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہرایا اور جنوبی افریقہ کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے تاریخ رقم کی۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ پاک بھارت مقابلہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔