متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 فروری سے 14 فروری تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق طلبا اور عملہ نو 9 دن کی چھٹی سے لطف اندوز ہوسکیں گے جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہے۔
اسکولوں کا ایک گروپ بدھ 12 فروری سے جمعہ 14 فروری تین دن کی چھٹی کرے گا، طلبا کو اختتام ہفتے کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔
چند اسکولوں میں صرف دو دن جمعرات 13 اور جمعہ 14 فروری کا بریک ہوگا جبکہ ویک اینڈ کے ساتھ ملایا جائے تو اس کے بعد چار دن کی تعطیل ہوگی جس میں طلبا پیر 17 فروری کو اسکول آئیں گے۔
علاوہ ازیں رمضان کے دوران جو رواں سال یکم مارچ سے شروع ہونے کی توقع ہے چاند نظر آنے پر اسکولوں میں کام کے اوقات کار کم ہوں گے جس کے مطابق اساتذہ نصاب کو ایڈجسٹ کریں گے۔