جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

’پی ٹی آئی کے یوٹیوبر ساری رات نوٹ چھاپتے رہے کہ آج اعلان ہونا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال انٹر نیشنل لابی پاکستان کے بارے میں کوئی اسٹینڈ لے پی ٹی آئی یو ٹیوبر ساری رات نوٹ چھاپتے رہے کہ آج اعلان ہونا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایلن مسک نےصرف پاکستان نہیں بلکہ باقی ممالک کوبھی ٹارگٹ کیا ہوا ہے ایلن مسک کے بیانات کو امریکاکیساتھ تعلقات کے تناظر میں دیکھنا چائیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سول نافرمانی پی ٹی آئی کی پرانی حکمت عملی ہے ان کے مطالبے پر کسی نے ایک دمڑی بھی نہیں روکی لوگوں نے بجلی کے بل روک کر بجلی بند کرانی ہے بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں نے اپنے ملک پیسے بھیجنے ہیں انھوں نےحملے بھی کر کے دیکھ لئے ہیں آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں جس پر کسی کو اعتراض ہےکسی کو نہیں، 2013 انتخابات میں 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب پرجوڈیشل کمیشن بنالیں اس کمیشن میں سب دھرنےبھی آجائیں 9مئی بھی آجائے، 26 نومبر بھی آجائے 9مئی پہلے ہی کلیئر ہو چکا ہے لوگوں کو سزائیں ہو چکی ہیں نو مئی پر لوگوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے بتائیں تو یہاں جوڈیشل کمیشن نےکیا تحقیقات کرنی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں