بھارتی ساؤتھ فلموں کے سپراسٹار رام چرن اور کیارا ایڈوانی کی فلم گیم چینجر سال 2025 کی سب سے بڑی ’ڈیزاسٹر‘ فلم ثابت ہوئی ہے۔
فلم کی بڑی اسٹار کاسٹ، بڑی پوڈکشن اور انٹرنیشنل لوکیشن کے باوجود یہ رام چرن کی یہ فلم اب تک 2025 کی سب سے بڑی فلاپ ثابت ہوئی ہے جو باکس آف پر منہ کے بل گرپڑی ہے، 500 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم نے پروڈیسرز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
ایس ایس شنکر جیسے ہدایت کار کی یہ فلم گیم چینجر پروڈیسرز کے لیے واقعی گیم چینجر ثابت ہوئی اور ان کا پیسہ تقریباً ڈوب چکا ہے،
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے بجٹ میں سے 75 کروڑ کی خطیر رقم صرف بے تکے گانوں پر خرچ کی گئی، فلم میکرز اسے ایک بہترین دیکھنے کے قابل فلم بنانا چاہتے تھے جس میں وہ نری طرح ناکام رہے۔
اس سال 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم کو ورلڈ وائیڈ 8 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا، اس سب کے باوجود فلم نے پہلے دن صرف 76 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
فلم نے عالمی کلکیکشن کی مد میں اب تک صرف 125 کروڑ روپے کمائے ہیں جو اس کے بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے،
خیال رہے کہ اس سے قبل گیم چینجر کے حوالے سے بھارتی باکس آفس کلیکشن میں فراڈ کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔ رام چرن کی فلم گیم چینجر کے پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کمائی کے دعویٰ کو فراڈ کہا گیا تھا جو کہ اب ثابت بھی ہورہا ہے۔