سعودی عرب میں انفلو ئنزا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے وزارت صحت کی جانب سے انتباہ جاری کیا ہے، جس میں فوری ویکسینیش کا مشورہ د یا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں انفلو ئنزا وائرس سے 31 مریض جان سے گئے جبکہ جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں 84 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سے اموات کی شرح میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 70 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 30 لاکھ سے زائد معمر افراد، حاملہ خواتین اوردیگر مہلک امراض میں مبتلا افراد کو احتیاطی تدابیر کے تحت ویکسین لگائی گئی۔ اس مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اور شہری اس موسمی بیماری کے خطرناک اثرات سے محفوظ رہے۔
سعودی عرب میں وزارت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ انفلو ئنزا کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا ہے، احتیاطی تدابیر کے تحت جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں چاہئے کہ وہ سرکاری سینٹرز سے ویکسینیشن کرا لیں تاکہ وائرس کے حملے سے محفوظ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں انفلوئنزا وائرس کا دورانیہ مارچ تک رہتا ہے۔
خطرناک وائرس کا پھیلاؤ، 8 افراد جان سے گئے
علاوہ ازیں وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا باہر سے آنے کے فوری بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔براہ راست آنکھ اور منہ کو نہ چھوئیں، کھانسی یا چھینک آنے کے صورت میں ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔