پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

خواتین سیاحوں کے لیے 10 بدترین ملک، بھارت بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین کے خلاف جرائم بڑھتے جا رہے ہیں ایسے میں دنیا بھر میں خواتین سیاحوں کے لیے 10 غیر محفوظ ترین ممالک کی فہرست سامنے آئی ہے۔

خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے ساتھ سر عام جرائم بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور یہ واقعات کم وبیش دنیا بھر میں رونما ہو رہے ہیں۔ ایسے میں دنیا کے 10 ایسے ممالک کی فہرست سامنے آئی ہے جس کو خواتین سیاحوں کے لیے بدترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا میں ورلڈ پاپولیشن ریویو انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ سر فہرست ہے، جہاں خواتین مسافر انتہائی غیر محفوظ تصور کی جاتی ہیں۔

دوسرے نمبر پر برازیل آتا ہے۔ روس کا تیسرا جب کی میکسیکو کا چوتھا نمبر ہے۔ ایران صنفی امتیاز کے باعث خواتین کے لیے پانچواں غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے۔

چھٹے نمبر پر ڈومینیکن ریپبلک ہے، اس کے بعد مصر ہے جہاں خواتین رات کے وقت اکیلے جاتے ہوئے خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ مراکش اس درجے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے ملک بھارت میں بھی خواتین سیاح محفوظ نہیں۔ فہرست میں انڈیا کا نواں نمبر ہے۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ صنفی عدم مساوات کے انڈیکس میں بھارت پہلے نمبر پر ہے، جہاں خواتین کے قتل، عصمت دری کے واقعات بڑے پیمانے پر عام ہیں۔

اس فہرست میں سب سے آخر میں اپنے سیاحتی مقامات کے حوالے سے مشہور ملک تھائی لینڈ ہے، لیکن خواتین پر تشدد کے لیے دوسرے نمبر پر ہے۔ تقریباً 44 فیصد خواتین جرم کی اطلاع دیتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین مسافروں کو خاص طور پر بعض علاقوں میں،  دورے کی منصوبہ بندی کرتے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں