اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست کردی، عرفان صدیقی نے کہا ابھی مت جائیں، کچھ روز ٹھہر جائیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، صرف 5دن مزید انتظار نہیں کرسکتے؟
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی خواہش پی ٹی آئی کی تھی، پی ٹی آئی قیادت سےکہوں گا بانی سے مختلف رائے اپنائیں۔
حکومتی رکن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس بے تابی سےآئے،اتنی جلدی چلےگئے، مطالبات پیش کرنےمیں 42دن لگے اور ہم سے کہتے ہیں7دن میں فیصلہ کریں۔
ترجمان حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے درخواست کی ابھی مت جائیں، کچھ روزٹھہر جائیں۔
دوسری جانب خواجہ آصف نے مذاکرات کوگناہ بےلذت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات والوں کو خود پتا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےاپنےلیڈرسے بھی مخلص نہیں، علی امین گنڈاپورنے خوداعتراف کیاکہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیزکا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں۔