کراچی: گلشن اقبال سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
گلشن اقبال پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی کو نوشہرو فیروز بازیاب کرلیا، پولیس لڑکی کوبازیاب کرانےکیلئے گزشتہ صبح شہروفیروز روانہ ہوئی تھی تاہم بازیابی کے بعد مغوی لڑکی کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ان افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کراچی کی لڑکی کے مبینہ اغوا سے منسلک ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
یاد رہے لڑکی17جنوری کی رات کولاپتہ ہوئی تھی اور واقعے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کروایا گیا تھا، جس سے فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔
خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔
لاپتہ ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
رپورٹ: آصف خان