ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

مشتاق احمد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کی ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح عافیہ صدیقی رہا نہ ہو، جو درخواست مسترد ہوئی اس کی براہ راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم مایوس ہو جائیں لیکن کسی صورت مایوس نہیں ہوں گے ، ہم انشااللہ اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے جب تک عافیہ صدیقی رہا نہ ہو جائے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ضرور رہا ہوں گی یہ صرف اپنی بدنامی کے اندر اضافہ کر رہےہیں۔

مزید پڑھیں : جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا ہے۔

جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے امریکاہمیں ہماری اوقات دکھارہاہےسابق امریکی صدرنےبیٹےکی سزاتومعاف کردی لیکن ہمارےقیدی کورہانہ کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں