منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

اسکول کلرک کا بچوں کی فیس جوئےمیں ہارنےکا معاملہ، لاکھوں کی فیس کس نے جمع کرائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ژوب: اسکول کلرک کی جانب سے میٹرک کے طلبہ کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پیپلزپارٹی رکن بلوچستان اسمبلی میرعلی حسن زہری نے طلبہ کی فیس جمع کرادی ہے جو اسکول کلرک جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول پرنسپل نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24لاکھ 16ہزار 800روپے جمع کرائے۔

پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ اسکول کلرک کے جوئے میں رقم ہارنے کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر نے رابطہ کیا،میر علی حسن زہری نے رقم جمع کرانے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے بار بار فیس جمع کرانے کے نوٹسز ملے تھے، ملزم کلرک شہزاد جمال جیل میں ہے۔

گزشتہ سال سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبا کے مستقبل سے کھیلتے ہوئے امتحانی فیس کی مد میں جمع ہونے والی 25لاکھ روپے کی رقم جوئے میں اڑادی تھی۔

ژوب میں سرکاری اسکول کلرک نے بے حسی کی انتہا کردی تھی، طلبا کی امتحانی فیس کی مد میں 25لاکھ روپے کے قریب رقم اس کے پاس جمع تھی، مذکورہ کلرک نے اتنی خطیر رقم آن لائن جوئے میں اڑا دی تھی۔

سرکاری اسکول کلرک طلبا کے امتحانی فیس کے 25 لاکھ جوئے میں ہار گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں