نارووال : اپنی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشت کار نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے 50 من گوبھی لوگوں میں مفت بانٹ دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صادق آباد کے ایک تاجر نے سبزی منڈی میں گوبھی سے بھری پوری گاڑی مفت میں خالی کردی اور ساری سبزی ہوا میں اچھال کر لوگوں میں بانٹ دی۔
- Advertisement -
صادق آباد کے اس دلبرداشتہ کاشتکار کا کہنا ہے کہ منڈی میں گوبھی کا بھاؤ دو روپے فی کلو لگ رہا ہے جبکہ فصل تیار کرنے میں ہمارا خرچہ ہی 30سے 40 ہزار روپے تک آتا ہے۔
مدثر عمر کا کہنا ہے کہ اپنی گوبھی دو روپے فی کلو بیچنے سے بہتر ہے کہ غریبوں میں مفت بانٹ دوں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نے حکومت سے بجلی اور کھاد پر سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔