پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیوسٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انھوں نے چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، اس کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنا فنکشن میں نہیں گیا۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں، یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کا تعارف : جعلی خبروں کا تعین کون کرے گا؟

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ان کی ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں