سوڈان کےعلاقے الفشر میں اسپتال میں ڈرون حملہ ہوا، جس میں مریضوں سمیت 67 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال ریاست شمالی دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، حملے سے اسپتال کے ہنگامی شعبے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مرنے والوں میں مریض اور ان کے ساتھ آنے والے افراد شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں پیرا ملیٹری آر ایس ایف اور سرکاری فورسز کے درمیان مسلح لڑائی جاری ہے تاہم اس حملے کے حوالے سے تاحال وضاحت نہیں ہوئی کہ کس فریق نے حملہ کیا تھا۔
سوڈان میں جاری اس لڑائی کے دوران الفشر میں طبی مراکز تباہ کردیے گئے ہیں، الفشر کو آر ایس ایف کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔