پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے نامزد وزیر دفاع کی توثیق پر حکمراں پارٹی میں اختلاف، سینیٹ سے بمشکل منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی توثیق کے معاملے پر حکمراں پارٹی ری پبلکن اختلاف کا شکار ہو گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد کابینہ نامزد کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کو وزیر دفاع کے طور پر نامزد کیا تھا۔ تاہم ان کے حلف اٹھانے کے بعد اب جب اس عہدے پر توثیق کا وقت آیا تو حکمراں پارٹی ری پبلکن اختلافات کا شکار ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی میں وزیر دفاع کی توثیق پر اتنا اختلاف رائے ہوا کہ پیٹ ہیگسیتھ کی وزیر دفاع تقرری کی توثیق کے لیے نائب صدر وینس کو خود سینیٹ آنا پڑا۔

- Advertisement -

پیٹ ہیگسیتھ کی توثیق کے لیے رائے شماری میں تین ری پبلکن سینیٹرز نے ان کے خلاف ووٹ دیا تھا جس کے باعث سینیٹ میں ووٹنگ پچاس، 50 ووٹوں سے برابر ہوگئی۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی نائب صدر وینس کو خود سینیٹ آنا پڑا اور انہوں نے وزیر دفاع تقرری کے حق میں ووٹ دیا اور یوں پیٹ ہیگسیتھ کی بطور وزیر دفاع توثیق 50 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے ہوئی۔

پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ری پبلکن سیینٹرز نے متنازع نامزدگیوں پر ردعمل دیا ہے جب کہ ری پبلکن ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ بعض سینیٹرز نام کے ری پبلکن ہیں اور ان کی نشاندہی کئی بار ٹرمپ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ سابق فوجی اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دیں اور وہ ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی کے حامی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کی تیاریاں شروع

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں