منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

عثمان بزدار دور حکومت سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا ریکارڈ نہ مل سکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کو سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈی جی خان کی میونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ نہ مل سکا ہے جس کے بعد آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔

ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن میں مذکورہ دور میں 179 ملین روپے خرچ کی دستاویز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں ملی ہے۔ اس حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19-2018 کا ڈی جی خان مونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 20-2019 میں میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان میں 81 ملین جب کہ 21-2020 میں 98 ملین روپے خرچ کیے گئے اور یہ ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں ملے۔

عثمان بزدار دور میں 99 ملین روپوں کی مبینہ بے ضابطگی کا انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں