راولپنڈی: لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے پوش علاقے میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں عمارت کی لفٹ گر گئی لفٹ گرنے کے باعث 19سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت محمد طیب سکنہ خاص ایاڑی کوٹلی ستیاں کے نام سے ہوئی ہے، طیب کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ جاں بحق طیب کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔