منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو 25 لاکھ کا انعام

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیوئسٹ محمد آصف کو 25 لاکھ انعام دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسنوکر کے عالمی اور سارک چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہین سارک چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نےاسنوکر کی دنیامیں ملک کانام روشن کیا ہے اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کےلیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے متعلق حکام کو محمد آصف کے ساتھ مل کر اسنوکر کھلاڑیوں کی تربیت کرنے کیی بھی ہدایت کی۔

محمد آصف نے حال ہی میں تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 025ء کے فائنل میں سری لنکا کے طحہٰ عشرت کو شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔

واضح رہے کہ محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔ وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ انہوں نے تین بار عالمی چیمپئن بن کر روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں