بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار معمر رانا کی حال ہی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ میرا ان کے دفاع سامنے آگئیں۔

میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہے، وہ 90 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، میرا کی ہٹ فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں۔

اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، مداحوں کی جانب سے ان کی بہترین اداکاری کے باعث ان کی شخصیت کو پسند کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں، نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حال ہی میں معمر رانا کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں اداکار کو غیر معمولی حالت میں دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی۔

تاہم اداکارہ میرا نے اداکار معمر رانا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہے، اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

میرا نے کہا کہ ہمیں ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، میرے خیال میں وہ غلط ہاتھوں میں ہے اور اس وقت ہمیں ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں، اور میں ان کی حالیہ صورتحال پر بہت فکر مند ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں