بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ممبئی میں ’کے ای ایس کالج‘ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں موجود کے ای ایس کالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے باعث سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کے ای ایس کالج کو دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ جس کے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، یہ دھمکی کالج کے سرکاری ای میل ایڈریس پر بھیجی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی بھارت میں واقع قدیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تھی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس میں دو لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اس دھمکی آمیز ای میل کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر پولیس اور دیگر حکام کو اطلاع دی گئی۔ پولیس، انسداد دہشتگردی کی ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ پہنچ کر یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

تاہم اس دھمکی کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں رقم کا تقاضہ کیا گیا اور رقم نہ دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ای میل میں رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مخصوص یو پی آئی آئی ڈی بھی دی گئی تھی جس پر ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھیں۔ اس آئی آئی ڈی کو سائبر کرائم ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ای میل بھیجنے والے کا پتہ لگایا جا سکے۔

تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

یونیورسٹی کے پروکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا کہ یہ ای میل یونیورسٹی کے تمام انتظامی حکام کو موصول ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں