منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا 6 جنوری حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 جنوری حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کے درجنوں افسران کو ناقابل اعتبار قرار دے کر ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ارکان کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے دوران خطاب اسپیکر سے تیسری بار الیکشن لڑنے پر رائے بھی طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ تیسری بار الیکشن نہ لڑنے کے قانون پر 100 فیصد یقین نہیں

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پہلے بھی تیسری بار صدارت سنبھالنے کے امکان پر بات کرچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے نئے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آج ہی بم فراہم کردیئے جائیں گے، وہ طویل عرصے سے ان بموں کا انتظار کر رہے تھے۔

امریکی صدر سے صحافیوں نے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ختم کی جارہی ہے؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ خریدے ہیں اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کو روک دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے حمایت کرنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسرائیلی دفاع کے لیے حمایت پر صدر ٹرمپ آپ کا شکریہ۔

امریکا میں غیرقانونی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپنے مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری آلات دینے کا وعدہ پورا کرنے کا شکریہ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں