جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

جاپان میں مصروف سڑک پر گڑھے نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت نگل لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں مصروف سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت نگل لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مصروف شاہراہ پر ڈرائیور ٹرک سمیت اچانک پڑنے والے گڑھے میں جاگرا، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈرائیور ٹرک کے گرنے کے آٹھ گھنٹے بعد بھی پھنسا ہوا ہے، تقریباً 20 فٹ گہرا اور 32 فٹ چوڑا گڑھا پڑا ہے۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ منگل کو مقامی وقت صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، حادثہ ناکاگاوا دریائے بیسن کے گٹر کے پائپ میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں گڑھے میں پھنسے ڈرائیور کو آکسیجن پہنچانے میں مصروف ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 12 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ڈرائیور دن کے شروع میں ہوش میں تھا اور افسران سے بات کررہا تھا لیکن بعد میں وہ بیہوش ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گڑھا پڑنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، واقعہ یاشیو سٹی ہال سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پر ریسٹورنٹ اور مقامی کاروباری اداروں سے جڑی سڑک پر پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مقامی انفرااسٹرکچر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ گڑھا ستمبر میں ہیروشیما شہر میں ایک گڑھے کے نمودار ہونے کے بعد پڑا ہے جب زیر زمین پانی کا پائپ پھٹ گیا اور سڑک دھنس گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں