جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے 8 انٹرنیشنل روٹس بحال کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے گزشتہ 6 ماہ میں 8 بین الاقوامی روٹس بحال کر دیے۔

اس حوالے سے وزارت ہوا بازی نے تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 روٹس پر طیاروں کی کمی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کیجانب سے پابندی تھی۔

اب اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 مہینوں بعد بحال کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پیرس بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ تربت سے شارجہ کےلیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔

تربت سے شارجہ  پروازوں کیلئے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے جب کہ تربت سے العین روٹ کےروٹ کو 5 مہینوں بعد بحال کیا گیا ہے۔ تربت سے العین پروازوں کےلیے  اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

گوادر سے مسقط کے روٹ کو 13 مہینوں بعد بحال کیا گیا اس روٹ پر اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا جس میں ٹی آر طیارے استعمال کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد سے جدہ کے روٹ کو 3سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا اور روٹ پر اے تھری ٹوینٹی کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ فیصل آباد سے مدینہ کےروٹ کو 3سال 4مہینوں کے بعد بحال کیا گیا جس میں اے تھری ٹوینٹی طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

لاہور سے کویت کے روٹ کو 7ماہ بعد بحال کیا گیا جس میں اے تھری ٹوینٹی طیارہ استعمال ہو رہا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں