جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں پر غیر قانونی قبضوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین پیش رفت میں شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے دو ارکان شہید ہو گئے۔

فلسطینی گروپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر حملے جاری ہیں۔

تازہ فضائی حملے میں طولکرم شہر میں حماس کے دو جنگجو شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر کنٹرول کرنے والی حماس نے کہا ہے کہ پیر کو شہید ہونے والے دو افراد ان کے مسلح ونگ کے رکن تھے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک شخص کو نشانہ بنایا جس نے طولکرم میں حماس کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ایک اور رکن کے علاوہ اسرائیلیوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا، جج نے بڑا فیصلہ دے دیا

طولکرم میں عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ شہر میں اسرائیلی چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قریبی جنین علاقے پر اسرائیلی حملے ساتویں روز بھی جاری رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں