کراچی : شادی کے جھانسےمیں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون ڈٹ گئی، خاتون کا کہنا ہے کہ یہاں شادی کرنے آئی ہوں اور ندال سے شادی کرکے ہی رہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق شادی کے جھانسے میں آکر کراچی آنے والی امریکی خاتون کے واپسی سے انکار پر امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کی کراچی ایئرپورٹ پہنچی۔
امریکی قونصل خانے کی ٹیم نے ایئرپورٹ حکام اور خاتون اونیجا سےملاقات کی، ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ خاتون تاحال واپس جانےسےانکاری ہے، خاتون احمد میمن نامی لڑکے سے ملنا چاہتی ہے۔
امریکا کے قونصل خانے کی ٹیم نے کہا کہ اگرخاتون نہ جاناچاہےتوزبردستی نہیں کرسکتے، زبردستی خاتون کو امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا اور زبردستی بھیجا تو خاتون وہاں امریکی حکومت اور قونصل خانےپرکیس کرسکتی ہے، کوشش یہی ہےکہ اونیجا کو راضی کرکے واپس بھیجا جائے۔
تاہم امریکی قونصل خانے کی ٹیم خاتون کو امریکا واپسی پر منانے میں ناکام ہوگئی اور خاتون اونیجا اینڈ ریورابنس نے امریکا جانے سے انکارکردیا۔
ذرائع نے کہا کہ امریکی قونصل خانے کی ٹیم ایئرپورٹ سے واپس چلی گئی، خاتون نے کہا ندال میمن سے ملاقات کیے بغیر نہیں جاؤں گی، یہاں شادی کرنے آئی ہوں اور ندال سے شادی کرکے ہی رہوں گی۔
بعد ازاں خاتون مسافر ندال نامی نوجوان کی تلاش میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی ، ایئر پورٹ انتظامیہ اور ویجلنس نے خاتون کو ٹیکسی کراکے روانہ کیا۔
خیال رہے وزارت داخلہ نے خاتون کے ویزے میں 12 فروری تک توسیع کر رکھی ہے۔