کراچی: سول اسپتال کے مختلف شعبوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال اندھیرے میں ڈوب گیا۔ سول اسپتال کے آرتھوپیڈک، اوٹی کمپلیکس، میڈیکل ون ٹو، سرجیکل ون ٹو میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کا کہنا ہے کہ اندرونی فالٹ کی وجہ سے بجلی فراہمی معطل ہوئی، سول اسپتال کی پی ایم ٹی بہت پرانی ہوچکی ہے اب پی ایم ٹی تبدیل کرنے کیلئے کےالیکٹرک سے مدد کی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی ٹیم نے پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ چندگھنٹوں میں بجلی بحال ہو جائےگی۔