ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

سیف علی خان پر حملہ کس نے کیا؟ فرانزک رپورٹ میں تصدیق ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری 2025 کو گھر کے اندر ہونے والے چاقو حملے سے متعلق فرانزک رپورٹ میں حملہ آور کی تصدیق ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ میں تصدیق ہوگئی کہ سیف علی خان کو چاقو گھونپنے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام کی تصویر اور واقعے کے دن مختلف سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ملزم کی فوٹیجز میچ کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان چاقو حملہ کیس میں ایک اور اہم گرفتاری

پولیس نے تصاویر اور فوٹیجز میں شریف الاسلام کے چہرے کی شناخت کیلیے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس کو آج فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) رپورٹ موصول ہوئی جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ گرفتار ملزم کی تصویر اور فوٹیجز میں موجود شخص ایک ہی ہیں۔

چاقو حملہ کیس میں مذکورہ پیشرفت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ جائے وقوعہ سے مختلف افراد کے فنگز پرنٹس ملے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ رپورٹ کے علاوہ بھی ان کے پاس مضبوط تکنیکی شواہد ہیں جن سے ملزم کے موبائل فون کی لوکیشن اور آئی پی ڈی آر کی تصدیق ہوتی ہے۔

سیف علی خان پر 16 جنوری 2025 کو باندرہ میں گھر کے اندر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ شریف الاسلام کو 19 جنوری 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ آرتھر روڈ سنٹرل جیل میں بند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں