ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں دو اسرائیلی فوجی گرفتار کر لیے گئے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ حیفا ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس نے دو اسرائیلی ریزروسٹ یوری ایلیسوف اور جارجیان ڈرائیف کے خلاف سنگین جاسوسی، خفیہ معلومات کی منتقلی، جنگ کے وقت دشمن کی مدد کرنے اور غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم دائر کی ہے۔
اسرائیلی پولیس اور شن بیٹ نے دو 21 سالہ فوجی ریزرو کو شمالی اسرائیل سے ادائیگیوں کے عوض ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔
الیسفوف نے آئرن ڈوم یونٹ میں خدمات انجام دیں اور اس کے پاس خفیہ معلومات تک رسائی تھی، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنے ایرانی ایجنٹ کو ویڈیو فوٹیج بھیج کر بتایا کہ سسٹم کیسے چلتا ہے۔
پولیس کے مطابق فوٹیج میں انتہائی حساس معلومات موجود تھیں جس سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو کافی نقصان پہنچا۔
آئرن ڈوم ایک اسرائیلی دفاعی نظام ہے جو آنے والے راکٹ کا پتہ لگاتا ہے، اس کے راستے کا تعین کرتا ہے اور اسے روکتا ہے۔