ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عالم خان کو مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

15 جنوری 2025 کو مریم نواز اور صدر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے 3 ملزمان کو لاہور، مظفر گڑھ اور فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں ندیم جاوید، محمد اعجاز اور عامر عباس شامل ہیں، ان کے خلاف مہم چلانے پر مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ شخصیات سے متعلق جعلی ویڈیوز وائرل کیں تھی تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی۔

ٹیم ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور شامل ہیں تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی نامزد کیا ہے۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے 20 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رہنماؤں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور یو اے ای صدر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں