ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا سخت ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے، حکومت غریب عوام کا خیال کریں۔

تفصیلات کے پاکستانی عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے حکومت نے ریلیف نہیں دیا۔

حالیہ قیمتوں میں اضافے کو کراچی والوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود باخود اضافہ ہوجاتا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کا خیال کریں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردیں۔

لاہور کے عوام ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر نالاں ہیں اور کہتے ہیں ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

ایک شہری نے کہا کہ حکومت کی اپنی پالیسی ہے ، جب دل چاہتا ہے بڑھا دیتے ہیں، پیٹرول کی قیمت کم از کم 200 تک ہونے چاہیے۔

گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ڈیزل سات روپے اورپٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر بڑھ گئی۔

اضافے سے ڈیزل کی نئی قیمت دو سوسڑسٹھ روپے پچانوے پیسے روپےفی لیٹر اور پٹرول کی نئی قیمت دوسو ستاون روپے تیرہ پیسےفی لیٹر مقرر ہوئی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں