ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

واشنگٹن طیارے حادثے کے 2 روز بعد ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : طیارے حادثے کے دو روز بعد ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا، فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ہیلی کاپٹرمختص حد سے سو فٹ اوپر پرواز کر رہا ہے تھا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں مسافرطیارے اورہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعےکی تحقیقات جاری ہیں، پوٹومیک دریا سے فوجی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس بھی مل گیا،

گزشتہ روز طیارے کے دو بلیک باسک نکالے گئے تھے ، حکام کا کہنا ہے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کیلئےکام شروع کردیا ہے، فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ہیلی کاپٹرمختص حد سے سو فٹ اوپر پرواز کر رہا ہے تھا۔

امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پرپابندی لگادی ہے اور دریا سے بلیک ہاک ہیلک کاپٹر میں سوار تین فوجیوں کی لاشیں بھی نکالیں گئیں۔

ڈی سی فائرچیف کا کہنا ہے کہ اب تک اکتالیس لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں اٹھائیس افراد کی شناخت ہوگئی ہے، مزید لاشیں نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

نیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار کا کہنا ہےکہ انہیں اب تک حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکتا ہے، اس کے لیے انہیں مختلف پہلوؤں پر کام کرنا ہے۔

حکام نے کہا دریا میں غوطہ خوروں کو بھی بھیجا جائے گا جس کے لیے جہاز کے ملبے کو وہاں سے ہٹانا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں