ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

جوڈیشل کمشین نے پشاور ہائی کورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جوڈیشل کمشین نے پشاورہائی کورٹ کیلئے دس ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی، جس میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 8 وکلاشامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن ایجنڈے کے مطابق پشاورہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججزکے ناموں پرغورکیا گیا۔

جوڈیشل کمشین نے پشاورہائی کورٹ کیلئے دس ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی ، دوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاورآٹھ وکلا کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز فراح جمشید اور انعام اللہ خان کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ایڈوکیٹ محمد طارق آفریدی عبد الفیاض، سبط اللہ خان، صلاح الدین، صادق علی، مدثر امیر، محمد اورنگزیب اور قاضی جواد احسان اللہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری کمیشن کی اکثریت سے کی گئی، جن امیدواروں کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی، انہیں مستقبل کی آسامیوں کے لیے دوبارہ نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیشن نے ایجنڈے کے مطابق ججز کی منظوردی تاہم چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے دس ججزکی تقرری کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ بیرسٹرگوہر، علی ظفراوروزیرقانون کے پی کی نے اضافی تعیناتی کی مخالفت کی۔

اہم ترین

مزید خبریں