ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار دودی خان کا شادی سے انکار کرنے پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا ردعمل آگیا ہے۔

راکھی ساونت ایک بالی ووڈ اسٹار ہیں، وہ حال ہی میں میڈیا کی شہ سرخیوں پر  ہیں کیونکہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش اور اگلے دن ہی انکار کردیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس تمام تر صورتحال پر بات کرتے ہوئے دودی خان کی انکار کی وجہ بھارتی میڈیا اور بھارت کے لوگوں کو قرار دیا ہے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ دودی خان ایک عظیم انسان اور بہت اچھے اداکار ہیں، وہ ڈیڑھ سال سے میرے دوست تھے، انہوں نے مجھے پسند کرتے ہوئے پرپوز کیا لیکن اب وہ بھارتی میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

اداکارہ نے ہوسٹ فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو میں کہا کہ میں ایک پاکستانی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں بُرا ہی کیا ہے، سب لوگوں نے تنقید کی بھارتی لوگوں نے میرے خلاف فتوے جارے کیے مجھے دیش دوروہی کا لقب دیا گیا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے اپنے لوگوں نے غدار قرار دیا ہے اس لیے کیونکہ میں ایک پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہاں لوگ پاکستان کے خلاف فلمیں بنا کر اور پاکستان کو ٹارگٹ کرکے پیسے بنا سکتے ہیں تو میں کسی پاکستانی سے شادی کیوں نہیں کرسکتی ہوں۔

راکھی ساونت نے ثانیہ مرزا، اور سچن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں نے شادی کی لیکن ٹارگٹ صرف مجھے ہی کیا جارہا ہے، دودی نے مجھے پہلے پروپوز کیا اور انہوں نے شادی سے انکار اس لیے کیا کیوں کہ وہ ڈر گئے ہیں۔

راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان میں ہی شادی کریں گی اور ان کا ولیمہ بھارت میں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بھی ان کی شادی میں شرکت کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں