اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

شادی کرنے کا بالکل موڈ نہیں ہے، عریشہ سومرو

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا انفلوئنسر عریشہ سومرو کا کہنا ہے کہ ابھی شادی کرنے کا بالکل موڈ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر عریشہ سومرو نے حال ہی میں اے آر وائی زندگی کے شو ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ شادی کا کیا پلان ہے، سیٹل ڈاؤن ہونا ہے یا نہیں؟

عریشہ سومرو نے کہا کہ شادی ضرور کرنی ہے گھر والے پیچھے لگے ہوئے ہیں لیکن میرا شادی کا بالکل بھی موڈ نہیں ہے، یہ زندگی پسند ہے کہ آرام سے سو کر اٹھو گھر والے کھانا فراہم کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بیوی کی ذمہ داریاں آجاتی ہیں، بیگم کھانا بناؤ، چائے بناؤ اور کپڑے دھو دو۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ ہاں اگر کوئی اللہ میاں کی گائے مل گئی جو سب کچھ کرکے دے تو اس سے شادی کرلوں گی۔

عریشہ سومرو نے کہا کہ میں کافی سالوں سے سنگل ہوں، ٹک ٹاک پر آنے سے پہلے ایک شخص تھا لیکن جب مشہور ہوئی تو یہ اس کو پسند نہیں تھا اس لیے اسے چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جسے ساری عورتوں کی عزت کرنا آتی ہو، دھیما سا لہجہ ہو پڑھا لکھا ہو، امیر بھی ہونا چاہیے پھر میں ایسے شخص سے شادی کروں گی۔

عریشہ نے مزید کہا کہ انہیں سفر کرنا بہت پسند ہے اور کئی ممالک کا تنہا سفر کرچکی ہیں، کسی کو ساتھ اس لیے لے کر نہیں جاتی کیونکہ اس کے نخرے نہیں اٹھا سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں