اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

اگر ترقی چاہیے تو حکومتوں کو کم از کم 2 ادوار مکمل کرنے چاہئیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر ترقی چاہیے تو حکومتوں کو کم از کم 2 ادوار مکمل کرنے چاہئیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ’اڑان پاکستان‘ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی 2025 پاکستان کی مزید کامیابیوں کا سال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ذریعے 2018 کے بعد اسٹیبلشمنٹ سیاست میں دوبارہ داخل ہوئی

احسن اقبال نے کہا کہ امن و استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، حکومتی اقدامات سے عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کیلیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، بنگلہ دیش، ترکیہ اور سنگاپور نے پالیسیوں کے تسلسل سے ترقی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتوں کو وقت پورا نہیں کرنے دیا جاتا، حکومت تبدیل ہوتی ہے تو پالیسی بھی بدل جاتی ہے، اگر ترقی چاہیے تو حکومتوں کو کم از کم 2 ادوار مکمل کرنے چاہیئں، اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو پرانے رویے بدلنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومتیں گرا کر قیادت کا فقدان پیدا کیا گیا، سابق وزیر اعظم کو نکال کر ملک کو سیاسی عدم استحکام کی دلدل میں دھکیل دیا گیا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل چیلنج کو قبول کیا اور ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں بیرون ملک سے زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان ٹیم ورک کے ذریعے ہی موجودہ بحران سے نکل سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں