ممبئی: ٹیکنالوجی کمپنی ’بھارت پے‘ کے سابق مالک اشنیر گروور نے بگ باس 18 میں بطور مہمان بلا کر تذیلیل کرنے پر بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اشنیر گروور کو سلمان خان کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس 18 میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے فلم اسٹار سے ان کے پچھلے متنازع بیانات اور ماضی میں ساتھ نہ بنوانے پر شکوہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی بہن خوفناک حادثے کا شکار
اب اشنیر گروور نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سلمان خان نے اپنا مقابلہ کرنے کیلیے فالتو کا پنگا کھڑا کیا، میں تو شو میں پرسکون ہو کر گیا تھا کیونکہ مجھے مدعو کیا گیا، اب آپ ڈرامہ رچانے کیلیے کسی کو بول دو کہ ’میں تو تم سے ملا ہی نہیں، مجھے تو تمہارا نام تک نہیں معلوم‘،جب نام نہیں جانتا تو بلایا کیوں تھا؟
’میں ایک اور بات بتا دوں کہ تم اگر میری کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر تھے تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ تم میرے بغیر برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے، سب کچھ میری اجازت سے ہوتا ہے۔‘
دونوں کے درمیان تعلقات اُس وقت خراب ہوئے تھے جب اشنیر گروور نے ایک پوڈ کاسٹ میں تصویر نہ بنوانے پر سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بگ باس 18 میں سلمان خان نے اشنیر گروور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا، لیکن جب آپ کسی کو کسی شخص کے بارے میں غلط تاثر دیتے ہیں تو یہ ٹھیک نہیں۔